ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار انصاف سے نہیں بچ سکتے: طیب ایردوآن

خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار انصاف سے نہیں بچ سکتے: طیب ایردوآن

Thu, 25 Oct 2018 12:01:35  SO Admin   S.O. News Service

انقرہ 25اکتوبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ داروں کو انصاف سے نہیں بچایاجاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک خاشقجی کے قتل کو چھپانے کو اجازت نہیں دے گا۔ ایردوآن کے مطابق قتل کا حکم دینے والے سے لے کر عمل کرنے والوں تک سبھی، انصاف سے نہیں بچ سکیں گے۔

ترک صدر نے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی کے قتل کی تفصیلات منگل تیئیس اکتوبر کو بیان کی تھیں۔ منگل ہی کو انہوں نے امریکی صدر سے بھی اس معاملے پرٹیلیفون پرگفتگوکی تھی۔


Share: